Actions

Difference between revisions of "اہل مصر سے"

From IQBAL

(Created page with " خود ابوالہول نے يہ نکتہ سکھايا مجھ کو وہ ابوالہول کہ ہے صاحب اسرار قديم دفعتہً جس سے بدل جاتي ہے...")
(No difference)

Revision as of 10:31, 25 May 2018

خود ابوالہول نے يہ نکتہ سکھايا مجھ کو

وہ ابوالہول کہ ہے صاحب اسرار قديم

دفعتہً جس سے بدل جاتي ہے تقدير امم

ہے وہ قوت کہ حريف اس کي نہيں عقل حکيم

ہر زمانے ميں دگر گوں ہے طبيعت اس کي

کبھي شمشير محمد ہے ، کبھي چوب کليم