Actions

Difference between revisions of "ايک فلسفہ زدہ سيد زادے کے نام"

From IQBAL

(Created page with "تو اپنی خودی اگر نہ کھوتا زناری برگساں نہ ہوتا ہيگل کا صدف گہر سے خالی ہے اس کا طلسم سب خيالی محکم...")
(No difference)

Revision as of 13:21, 24 May 2018

تو اپنی خودی اگر نہ کھوتا زناری برگساں نہ ہوتا ہيگل کا صدف گہر سے خالی ہے اس کا طلسم سب خيالی محکم کيسے ہو زندگانی کس طرح خودی ہو لازمانی آدم کو ثبات کی طلب ہے دستور حيات کی طلب ہے دنيا کی عشا ہو جس سے اشراق مومن کی اذاں ندائے آفاق ميں اصل کا خاص سومناتی آبا مرے لاتی و مناتی تو سيد ہاشمی کی اولاد ميری کف خاک برہمن زاد ہے فلسفہ ميرے آب و گل ميں پوشيدہ ہے ريشہ ہائے دل ميں اقبال اگرچہ بے ہنر ہے اس کی رگ رگ سے باخبر ہے شعلہ ہے ترے جنوں کا بے سوز سن مجھ سے يہ نکتہ دل افروز انجام خرد ہے بے حضوری ہے فلسفہ زندگی سے دوری افکار کے نغمہ ہائے بے صوت ہيں ذوق عمل کے واسطے موت ديں مسلک زندگی کی تقويم ديں سر محمد و براہيم

دل در سخن محمدی بند اے پور علی ز بو علی چند

چوں ديدہ راہ بيں نداری قايد قرشی بہ از بخاری