Actions

ايجاد معاني

From IQBAL

Revision as of 21:05, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " ہر چند کہ ايجاد معاني ہے خدا داد کوشش سے کہاں مرد ہنر مند ہے آزاد خون رگ معمار کي گرمي سے ہے تعمير...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

ہر چند کہ ايجاد معاني ہے خدا داد کوشش سے کہاں مرد ہنر مند ہے آزاد خون رگ معمار کي گرمي سے ہے تعمير ميخانہ حافظ ہو کہ بتخانہ بہزاد

بے محنت پيہم کوئي جوہر نہيں کھلتا روشن شرر تيشہ سے ہے خانہ فرہاد