Actions

Difference between revisions of "انتداب"

From IQBAL

(Created page with " کہاں فرشتہ تہذيب کي ضرورت ہے نہيں زمانہ حاضر کو اس ميں دشواري جہاں قمار نہيں ، زن تنک لباس نہيں...")
(No difference)

Revision as of 11:06, 25 May 2018

کہاں فرشتہ تہذيب کي ضرورت ہے

نہيں زمانہ حاضر کو اس ميں دشواري

جہاں قمار نہيں ، زن تنک لباس نہيں

جہاں حرام بتاتے ہيں شغل مے خواري

بدن ميں گرچہ ہے اک روح ناشکيب و عميق

طريقہ اب و جد سے نہيں ہے بيزاري

جسور و زيرک و پردم ہے بچہ بدوي

نہيں ہے فيض مکاتب کا چشمہ جاري

نظروران فرنگي کا ہے يہي فتوي

وہ سرزميں مدنيت سے ہے ابھي عاري