Actions

Difference between revisions of "الہام اور آزادی"

From IQBAL

(Created page with " ہو بندہ آزاد اگر صاحب الہام ہے اس کی نگاہ فکروعمل کے لیے مہمیز اس کے نفس گرم کی تاثیر ہے ایسی ھو ج...")
(No difference)

Revision as of 17:09, 24 May 2018

ہو بندہ آزاد اگر صاحب الہام ہے اس کی نگاہ فکروعمل کے لیے مہمیز

اس کے نفس گرم کی تاثیر ہے ایسی ھو جاتی ہے خاک چمنستان شرر آمیز

شاہیں کی ادا ھوتی ہے بلبل میں نمودار کس درجہ بدل جاتے ہیں مرغان سحر خیز

اس مرد خود آگاہ خدامست کی صحبت دیتی ہے گداوں کو شکوہ جم و پرویز

محکوم کہ الہام سے اللہ بچاے غارت گراقوام ہے وہ صورت چنگیز