Actions

اشتراکيت

From IQBAL

Revision as of 09:28, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " قوموں کي روش سے مجھے ہوتا ہے يہ معلوم بے سود نہيں روس کي يہ گرمي رفتار انديشہ ہوا شوخي افکار پہ م...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

قوموں کي روش سے مجھے ہوتا ہے يہ معلوم بے سود نہيں روس کي يہ گرمي رفتار

انديشہ ہوا شوخي افکار پہ مجبور فرسودہ طريقوں سے زمانہ ہوا بيزار

انساں کي ہوس نے جنھيں رکھا تھا چھپا کر کھلتے نظر آتے ہيں بتدريج وہ اسرار

قرآن ميں ہو غوطہ زن اے مرد مسلماں اللہ کرے تجھ کو عطا جدت کردار

جو حرف 'قل العفو' ميں پوشيدہ ہے اب تک اس دور ميں شايد وہ حقيقت ہو نمودار