Actions

Difference between revisions of "اشتراکيت"

From IQBAL

(Created page with " قوموں کي روش سے مجھے ہوتا ہے يہ معلوم بے سود نہيں روس کي يہ گرمي رفتار انديشہ ہوا شوخي افکار پہ م...")
(No difference)

Revision as of 09:28, 25 May 2018

قوموں کي روش سے مجھے ہوتا ہے يہ معلوم بے سود نہيں روس کي يہ گرمي رفتار

انديشہ ہوا شوخي افکار پہ مجبور فرسودہ طريقوں سے زمانہ ہوا بيزار

انساں کي ہوس نے جنھيں رکھا تھا چھپا کر کھلتے نظر آتے ہيں بتدريج وہ اسرار

قرآن ميں ہو غوطہ زن اے مرد مسلماں اللہ کرے تجھ کو عطا جدت کردار

جو حرف 'قل العفو' ميں پوشيدہ ہے اب تک اس دور ميں شايد وہ حقيقت ہو نمودار