Actions

Difference between revisions of "اسیری"

From IQBAL

(Created page with "<center> == اسیری == ہے اسیری اعتبار افزا جو ہو فطرت بلند <br> قطرئہ نیساں ہے زندان صدف سے ارجمند<br> مشک ا...")
 
(No difference)

Latest revision as of 22:35, 26 May 2018

اسیری

ہے اسیری اعتبار افزا جو ہو فطرت بلند
قطرئہ نیساں ہے زندان صدف سے ارجمند

مشک اذفر چیز کیا ہے، اک لہو کی بوند ہے
مشک بن جاتی ہے ہو کر نافہ آہو میں بند

ہر کسی کی تربیت کرتی نہیں قدرت، مگر
کم ہیں وہ طائر کہ ہیں دام وقفس سے بہرہ مند

شہپر زاغ و زغن در بند قید و صید نیست
ایں سعادت قسمت شہباز و شاہیں کردہ اند