Actions

آزادی نسواں

From IQBAL

Revision as of 19:28, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " اس بحث کا کچھ فيصلہ ميں کر نہيں سکتا گو خوب سمجھتا ہوں کہ يہ زہر ہے ، وہ قند کيا فائدہ ، کچھ کہہ کے...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

اس بحث کا کچھ فيصلہ ميں کر نہيں سکتا گو خوب سمجھتا ہوں کہ يہ زہر ہے ، وہ قند

کيا فائدہ ، کچھ کہہ کے بنوں اور بھي معتوب پہلے ہي خفا مجھ سے ہيں تہذيب کے فرزند

اس راز کو عورت کي بصيرت ہي کرے فاش مجبور ہيں ، معذور ہيں ، مردان خرد مند

کيا چيز ہے آرائش و قيمت ميں زيادہ آزادي نسواں کہ زمرد کا گلوبند