Difference between revisions of "آزادی نسواں"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
Zahra Naeem (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
"<div dir="rtl"> | "<div dir="rtl"> | ||
+ | '''آزادی_نسواں''' | ||
+ | |||
اس بحث کا کچھ فيصلہ ميں کر نہيں سکتا | اس بحث کا کچھ فيصلہ ميں کر نہيں سکتا | ||
Revision as of 09:45, 26 May 2018
"
آزادی_نسواں
اس بحث کا کچھ فيصلہ ميں کر نہيں سکتا
گو خوب سمجھتا ہوں کہ يہ زہر ہے ، وہ قند
کيا فائدہ ، کچھ کہہ کے بنوں اور بھي معتوب
پہلے ہي خفا مجھ سے ہيں تہذيب کے فرزند
اس راز کو عورت کي بصيرت ہي کرے فاش
مجبور ہيں ، معذور ہيں ، مردان خرد مند
کيا چيز ہے آرائش و قيمت ميں زيادہ
آزادي نسواں کہ زمرد کا گلوبند