Actions

Difference between revisions of "آزادی"

From IQBAL

(Created page with " ہے کس کی يہ جرات کہ مسلمان کو ٹوکے حريت افکار کی نعمت ہے خدا داد چاہے تو کرے کعبے کو آتش کدہ پارس...")
(No difference)

Revision as of 17:50, 24 May 2018

ہے کس کی يہ جرات کہ مسلمان کو ٹوکے حريت افکار کی نعمت ہے خدا داد

چاہے تو کرے کعبے کو آتش کدہ پارس چاہے تو کرے اس ميں فرنگی صنم آباد

قرآن کو بازيچہ تاويل بنا کر چاہے تو خود اک تازہ شريعت کرے ايجاد

ہے مملکت ہند ميں اک طرفہ تماشا اسلام ہے محبوس ، مسلمان ہے آزاد