Actions

Difference between revisions of "آدم"

From IQBAL

(Created page with " طلسم بود و عدم، جس کا نام ہے آدم خدا کا راز ہے، قادر نہيں ہے جس پہ سخن زمانہ صبح ازل سے رہا ہے محو...")
(No difference)

Revision as of 17:37, 24 May 2018

طلسم بود و عدم، جس کا نام ہے آدم خدا کا راز ہے، قادر نہيں ہے جس پہ سخن

زمانہ صبح ازل سے رہا ہے محو سفر مگر يہ اس کی تگ و دو سے ہو سکا نہ کہن

اگر نہ ہو تجھے الجھن تو کھول کر کہہ دوں، 'وجود حضرت انساں نہ روح ہے نہ بدن