Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/www/iqbal.wiki/includes/json/FormatJson.php on line 297

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/www/iqbal.wiki/languages/LanguageConverter.php on line 773
ہندوستانی بچوں کا قومی گیت - IQBAL
 Actions

ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

From IQBAL

Revision as of 05:49, 25 May 2018 by Sana Maqsood (talk | contribs) (Created page with "<center> ==<big>ہندوستانی بچوں کا قومی گیت</big>== چشتی نے جس زمیں میں پیغام حق سنایا<br> نانک نے جس چمن میں و...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

چشتی نے جس زمیں میں پیغام حق سنایا
نانک نے جس چمن میں وحدت کا گیت گایا

تاتاریوں نے جس کو اپنا وطن بنایا
جس نے حجازیوں سے دشت عرب چھڑایا

میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے
یونانیوں کو جس نے حیران کر دیا تھا

سارے جہاں کو جس نے علم و ہنر دیا تھا
مٹی کو جس کی حق نے زر کا اثر دیا تھا

ترکوں کا جس نے دامن ہیروں سے بھر دیا تھا
میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے

ٹوٹے تھے جو ستارے فارس کے آسماں سے
پھر تاب دے کے جس نے چمکائے کہکشاں سے

وحدت کی لے سنی تھی دنیا نے جس مکاں سے
میر عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے

میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے
بندے کلیم جس کے، پربت جہاں کے سینا

نوح نبی کا آ کر ٹھہرا جہاں سفینا
رفعت ہے جس زمیں کی بام فلک کا زینا

جنت کی زندگی ہے جس کی فضا میں جینا
میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے