اساتذہ
From IQBAL
Revision as of 19:01, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " مقصد ہو اگر تربيت لعل بدخشاں بے سود ہے بھٹکے ہوئے خورشيد کا پر تو دنيا ہے روايات کے پھندوں ميں گر...")
مقصد ہو اگر تربيت لعل بدخشاں بے سود ہے بھٹکے ہوئے خورشيد کا پر تو دنيا ہے روايات کے پھندوں ميں گرفتار کيا مدرسہ ، کيا مدرسے والوں کی تگ و دو کر سکتے تھے جو اپنے زمانے کی امامت وہ کہنہ دماغ اپنے زمانے کے ہيں پيرو