Cinema
From IQBAL
Revision as of 09:02, 4 June 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''سنیما''' وہی بت فروشی، وہی بت گری ہے سنیما ہے یا صنعت آزری ہے وہ صنعت نہ تھی، شیوئہ کافری ت...")
سنیما
وہی بت فروشی، وہی بت گری ہے سنیما ہے یا صنعت آزری ہے
وہ صنعت نہ تھی، شیوئہ کافری تھا یہ صنعت نہیں، شیوئہ ساحری ہے
وہ مذہب تھا اقوام عہد کہن کا یہ تہذیب حاضر کی سوداگری ہے
وہ دنیا کی مٹی، یہ دوزخ کی مٹی وہ بت خانہ خاکی، یہ خاکستری ہے