Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/www/iqbal.wiki/includes/json/FormatJson.php on line 297

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/www/iqbal.wiki/languages/LanguageConverter.php on line 773
کوشش ناتمام - IQBAL
 Actions

کوشش ناتمام

From IQBAL

Revision as of 06:16, 26 May 2018 by Sana Maqsood (talk | contribs) (Created page with "<center> ==<big>کوشش ناتمام</big>== فرقت آفتاب میں کھاتی ہے پیچ و تاب صبح<br> چشم شفق ہے خوں فشاں اختر شام کے...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

کوشش ناتمام

فرقت آفتاب میں کھاتی ہے پیچ و تاب صبح
چشم شفق ہے خوں فشاں اختر شام کے لیے

رہتی ہے قیس روز کو لیلی شام کی ہوس
اختر صبح مضطرب تاب دوام کے لیے

کہتا تھا قطب آسماں قافلہ نجوم سے
ہمرہو، میں ترس گیا لطف خرام کے لیے

سوتوں کو ندیوں کا شوق، بحر کا ندیوں کو عشق
موجہء بحر کو تپش ماہ تمام کے لیے

حسن ازل کہ پردہء لالہ و گل میں ہے نہاں
کہتے ہیں بے قرار ہے جلوہء عام کے لیے

راز حیات پو چھ لے خضر خجستہ گام سے
زندہ ہر ایک چیز ہے کوشش ناتمام سے