مرگ خودی
From IQBAL
مرگ خودی
خودي کي موت سے مغرب کا اندروں بے نور
خودي کي موت سے مشرق ہے مبتلائے جذام
خودي کي موت سے روح عرب ہے بے تب و تاب
بدن عراق و عجم کا ہے بے عروق و عظام
خودي کي موت سے ہندي شکستہ بالوں پر
قفس ہوا ہے حلال اور آشيانہ حرام
خودي کي موت سے پير حرم ہوا مجبور
کہ بيچ کھائے مسلماں کا جام ہ احرام