Difference between revisions of "اے روح محمد صلی اللہ علیہ وسلم"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
Zahra Naeem (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
<div dir="rtl"> | <div dir="rtl"> | ||
+ | '''اے_روح_محمد_صلی_اللہ_علیہ_وسلم''' | ||
+ | |||
شيرازہ ہوا ملت مرحوم کا ابتر | شيرازہ ہوا ملت مرحوم کا ابتر | ||
Revision as of 00:40, 26 May 2018
اے_روح_محمد_صلی_اللہ_علیہ_وسلم
شيرازہ ہوا ملت مرحوم کا ابتر
اب تو ہی بتا، تيرا مسلمان کدھر جائے
وہ لذت آشوب نہيں بحر عرب ميں
پوشيدہ جو ہے مجھ ميں، وہ طوفان کدھر جائے
ہر چند ہے بے قافلہ و راحلہ و زاد
اس کوہ و بياباں سے حدی خوان کدھر جائے
اس راز کو اب فاش کر اے روح محمد
آيات الہی کا نگہبان کدھر جائے