Difference between revisions of "لا الہ الا اللہ"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Zahra Naeem) (Tag: Rollback) |
||
(2 intermediate revisions by 2 users not shown) | |||
Line 1: | Line 1: | ||
<div dir="rtl"> | <div dir="rtl"> | ||
+ | |||
+ | '''لا الہ الا اللہ''' | ||
+ | |||
خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ | خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ | ||
Latest revision as of 01:04, 20 July 2018
لا الہ الا اللہ
خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
خودی ہے تيغ، فساں لا الہ الا اللہ
يہ دور اپنے براہيم کی تلاش ميں ہے
صنم کدہ ہے جہاں، لا الہ الا اللہ
کيا ہے تو نے متاع غرور کا سودا
فريب سود و زياں ، لا الہ الا اللہ
يہ مال و دولت دنيا، يہ رشتہ و پيوند
بتان وہم و گماں، لا الہ الا اللہ
خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زناری
نہ ہے زماں نہ مکاں، لا الہ الا اللہ
يہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہيں پابند
بہار ہو کہ خزاں، لا الہ الا اللہ
گرچہ بت ہيں جماعت کي آستينوں مي
مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ