Difference between revisions of "Rindon ko bhi maloom hain sufi ke kamalat"
From IQBAL
(Created page with "<div dir="rtl"> == رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات == رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات ہر چ...") |
(No difference)
|
Revision as of 20:49, 25 May 2018
رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات
رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات
ہر چند کہ مشہور نہیں ان کے کرامات
خود گیری و خودداری و گلبانگِ ’اَنا الحق‘
آزاد ہو سالک تو ہیں یہ اس کے مقامات
محکوم ہو سالک تو یہی اس کا ’ہمہ اوست‘
خود مُردہ و خود مرقد و خود مرگ مفاجات!