Actions

Difference between revisions of "عشق طينت ميں فرومايہ نہيں مثل ہوس"

From IQBAL

(Created page with " عشق طينت ميں فرومايہ نہيں مثل ہوس پر شہباز سے ممکن نہيں پرواز مگس يوں بھي دستور گلستاں کو بدل سک...")
(No difference)

Revision as of 17:07, 25 May 2018

عشق طينت ميں فرومايہ نہيں مثل ہوس

پر شہباز سے ممکن نہيں پرواز مگس

يوں بھي دستور گلستاں کو بدل سکتے ہيں

کہ نشيمن ہو عنادل پہ گراں مثل قفس

سفر آمادہ نہيں منتظر بانگ رحيل

ہے کہاں قافلہ موج کو پروائے جرس

گرچہ مکتب کا جواں زندہ نظر آتا ہے

مردہ ہے ، مانگ کے لايا ہے فرنگي سے نفس

پرورش دل کي اگر مد نظر ہے تجھ کو

مرد مومن کي نگاہ غلط انداز ہے بس