Actions

Difference between revisions of "ابليس کا فرمان اپنے سياسي فرزندوں کے نام"

From IQBAL

(Created page with " لا کر برہمنوں کو سياست کے پيچ ميں زناريوں کو دير کہن سے نکال دو وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذر...")
(No difference)

Revision as of 10:36, 25 May 2018

لا کر برہمنوں کو سياست کے پيچ ميں

زناريوں کو دير کہن سے نکال دو

وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذرا

روح محمد اس کے بدن سے نکال دو

فکر عرب کو دے کے فرنگي تخيلات

اسلام کو حجاز و يمن سے نکال دو

افغانيوں کي غيرت ديں کا ہے يہ علاج

ملا کو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو

اہل حرم سے ان کي روايات چھين لو

آہو کو مرغزار ختن سے نکال دو

اقبال کے نفس سے ہے لالے کي آگ تيز

ايسے غزل سرا کو چمن سے نکال دو