Actions

Difference between revisions of "Cinema"

From IQBAL

(Created page with "<Center> '''سنیما''' وہی بت فروشی، وہی بت گری ہے سنیما ہے یا صنعت آزری ہے وہ صنعت نہ تھی، شیوئہ کافری ت...")
(No difference)

Revision as of 09:02, 4 June 2018

سنیما

وہی بت فروشی، وہی بت گری ہے سنیما ہے یا صنعت آزری ہے

وہ صنعت نہ تھی، شیوئہ کافری تھا یہ صنعت نہیں، شیوئہ ساحری ہے

وہ مذہب تھا اقوام عہد کہن کا یہ تہذیب حاضر کی سوداگری ہے

وہ دنیا کی مٹی، یہ دوزخ کی مٹی وہ بت خانہ خاکی، یہ خاکستری ہے