Actions

Difference between revisions of "Al-Ardullah"

From IQBAL

(Created page with "<Center> '''الارض للہ''' پالتا ہے بیج کو مٹی کو تاریکی میں کون کون دریاوں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب؟ ک...")
(No difference)

Revision as of 07:33, 3 June 2018

الارض للہ

پالتا ہے بیج کو مٹی کو تاریکی میں کون کون دریاوں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب؟

کون لایا کھینچ کر پچھم سے باد سازگار خاک یہ کس کی ہے، کس کا ہے یہ نور آفتاب؟

کس نے بھردی موتیوں سے خوشہء گندم کی جیب موسموں کو کس نے سکھلائی ہے خوئے انقلاب؟

دہ خدایا! یہ زمیں تیری نہیں، تیری نہیں تیرے آبا کی نہیں، تیری نہیں، میری نہیں