Actions

Difference between revisions of "Tu rah naward-e-shouq hai urdu"

From IQBAL

(Created page with "'''تو رہ نوردِ شوق ہے منزل نہ کر قبول لیلیٰ بھی ہم نشیں ہو تو محمل نہ کر قبول ''' '''اے جوئے آب بڑھ کے ہ...")
 
(No difference)

Latest revision as of 16:32, 17 May 2018

تو رہ نوردِ شوق ہے منزل نہ کر قبول لیلیٰ بھی ہم نشیں ہو تو محمل نہ کر قبول اے جوئے آب بڑھ کے ہو دریائے تندو تیز ساحل تجھے عطا ہو تو ساحل نہ کر قبول

کھویا نہ جا صنم کدۂ کائنات میں محفل گداز گرمی ٔ محفل نہ کر قبول صبح ازل یہ مجھ سے کہا جبرئیل نے جو عقل کا غلام ہو وہ دل نہ کر قبول باطل دوئی پسند ہے حق لا شریک ہے شرکت میانہ ء حق و باطل نہ کر قبول'