Actions

Difference between revisions of "Kamal-e-Josh-e-Junoon Main Raha Garam-e-Tawaf"

From IQBAL

(Created page with "<Center> '''کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف ''' کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف خدا کا شکر، سلامت...")
 
(No difference)

Latest revision as of 17:05, 27 May 2018

کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف

کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف خدا کا شکر، سلامت رہا حرم کا غلاف

یہ اتفاق مبارک ہو مومنوں کے لیے کہ یک زباں ہیں فقیہان شہر میرے خلاف

تڑپ رہا ہے فلاطوں میان غیب و حضور ازل سے اہل خرد کا مقام ہے اعراف

ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحب کشاف

سرور و سوز میں ناپائدار ہے، ورنہ م ے فرنگ کا تہ جرعہ بھی نہیں ناصاف