Actions

Difference between revisions of "Hadsa woh jo abhi Parda-E-Aflak Mein Hai"

From IQBAL

(Created page with "<center> '''حادثہ وہ جو ابھی پردہ افلاک میں ہے''' حادثہ وہ جو ابھی پردہ افلاک میں ہے عکس اس کا مرے آئی...")
(No difference)

Revision as of 08:50, 27 May 2018

حادثہ وہ جو ابھی پردہ افلاک میں ہے


حادثہ وہ جو ابھی پردہ افلاک میں ہے 

عکس اس کا مرے آئینہ ادراک میں ہے

نہ ستارے میں ہے، نے گردش افلاک میں ہے 

تیری تقدیر مرے نالہ بے باک میں ہے

یا مری آہ میں کوئی شرر زندہ نہیں 

یا ذرا نم ابھی تیرے خس و خاشاک میں ہے

کیا عجب میری نوا ہائے سحر گاہی سے 

زندہ ہو جائے وہ آتش کہ تری خاک میں ہے

توڑ ڈالے گی یہی خاک طلسم شب و روز 

گرچہ الجھی ہوئی تقدیر کے پیچاک میں ہے