Difference between revisions of "عشرت امروز"
From IQBAL
Sana Maqsood (talk | contribs) (Created page with "<center> ==<big>عشرت امروز </big>== نہ مجھ سے کہہ کہ اجل ہے پیام عیش و سرور<br> نہ کھینچ نقشہ کیفیت شراب طہور<br...") |
Sana Maqsood (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
<center> | <center> | ||
− | == | + | =='''عشرت امروز'''== |
− | |||
نہ مجھ سے کہہ کہ اجل ہے پیام عیش و سرور<br> | نہ مجھ سے کہہ کہ اجل ہے پیام عیش و سرور<br> |
Latest revision as of 06:27, 26 May 2018
عشرت امروز
نہ مجھ سے کہہ کہ اجل ہے پیام عیش و سرور
نہ کھینچ نقشہ کیفیت شراب طہور
فراق حور میں ہو غم سے ہمکنار نہ تو
پری کو شیشہ الفاظ میں اتار نہ تو
مجھے فریفتہ ساقی جمیل نہ کر
بیان حور نہ کر، ذکر سلسبیل نہ کر
مقام امن ہے جنت، مجھے کلام نہیں
شباب کے لیے موزوں ترا پیام نہیں
شباب، آہ! کہاں تک امیدوار رہے
وہ عیش، عیش نہیں، جس کا انتظار رہے
وہ حسن کیا جو محتاج چشم بینا ہو
نمود کے لیے منت پذیر فردا ہو
عجیب چیز ہے احساس زندگانی کا
عقیدہ 'عشرت امروز' ہے جوانی کا