Difference between revisions of "علم اور دين"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
Zahra Naeem (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
<div dir="rtl"> | <div dir="rtl"> | ||
+ | '''علم_اور_دين''' | ||
+ | |||
وہ علم اپنے بتوں کا ہے آپ ابراہيم | وہ علم اپنے بتوں کا ہے آپ ابراہيم | ||
Revision as of 00:12, 26 May 2018
علم_اور_دين
وہ علم اپنے بتوں کا ہے آپ ابراہيم
کيا ہے جس کو خدا نے دل و نظر کا نديم
زمانہ ايک ، حيات ايک ، کائنات بھی ايک
دليل کم نظری، قصۂ جديد و قديم
چمن ميں تربيت غنچہ ہو نہيں سکتی
نہيں ہے قطرہ شبنم اگر شريک نسيم
وہ علم، کم بصری جس ميں ہمکنار نہيں
تجليات کليم و مشاہدات حکيم