Difference between revisions of "خلوت"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
|||
| Line 1: | Line 1: | ||
| − | + | "<div dir="rtl"> | |
رسوا کيا اس دور کو جلوت کي ہوس نے | رسوا کيا اس دور کو جلوت کي ہوس نے | ||
| Line 15: | Line 15: | ||
خلوت نہيں اب دير و حرم ميں بھي ميسر | خلوت نہيں اب دير و حرم ميں بھي ميسر | ||
| + | </div> | ||
Revision as of 22:32, 25 May 2018
"
رسوا کيا اس دور کو جلوت کي ہوس نے
روشن ہے نگہ ، آئنہ دل ہے مکدر
بڑھ جاتا ہے جب ذوق نظر اپني حدوں سے
ہو جاتے ہيں افکار پراگندہ و ابتر
آغوش صدف جس کے نصيبوں ميں نہيں ہے
وہ قطرہ نيساں کبھي بنتا نہيں گوہر
خلوت ميں خودي ہوتي ہے خودگير ، و ليکن
خلوت نہيں اب دير و حرم ميں بھي ميسر
