Ye Hooriyan E Farangi,Dil O Nazar Ka Hijab
From IQBAL
Revision as of 03:22, 26 May 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<center> '''یہ حوریان فرنگی، دل و نظر کا حجاب''' یہ حوریان فرنگی، دل و نظر کا حجاب بہشت مغربیاں، جلوہ ہ...")
یہ حوریان فرنگی، دل و نظر کا حجاب
یہ حوریان فرنگی، دل و نظر کا حجاب بہشت مغربیاں، جلوہ ہائے پا بہ رکاب
دل و نظر کا سفینہ سنبھال کر لے جا
مہ و ستارہ ہیں بحر وجود میں گرداب
جہان صوت و صدا میں سما نہیں سکتی
لطیفہ ازلی ہے فغان چنگ و رباب
سکھا دیے ہیں اسے شیوہ ہائے خانقہی
فقیہ شہر کو صوفی نے کر دیا ہے خراب
وہ سجدہ، روح زمیں جس سے کانپ جاتی تھی اسی کو آج ترستے ہیں منبر و محراب
سنی نہ مصر و فلسطیں میں وہ اذاں میں نے دیا تھا جس نے پہاڑوں کو رعشہ سیماب
ہوائے قرطبہ! شاید یہ ہے اثر تیرا مری نوا میں ہے سوز و سرور عہد شباب