Actions

Difference between revisions of "Tu Ae Aseer-E-Makan!La Makan sy door Nahi"

From IQBAL

(Created page with "<center> '''تو اے اسیر مکاں! لامکاں سے دور نہیں''' تو اے اسیر مکاں! لامکاں سے دور نہیں وہ جلوہ گاہ ترے خ...")
 
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
(One intermediate revision by one other user not shown)
(No difference)

Latest revision as of 01:08, 20 July 2018

تو اے اسیر مکاں! لامکاں سے دور نہیں

تو اے اسیر مکاں! لامکاں سے دور نہیں 

وہ جلوہ گاہ ترے خاک داں سے دور نہیں

وہ مرغزار کہ بیم خزاں نہیں جس میں 

غمیں نہ ہو کہ ترے آشیاں سے دور نہیں

یہ ہے خلاصہ علم قلندری کہ حیات 

خدنگ جستہ ہے لیکن کماں سے دور نہیں

فضا تری مہ و پرویں سے ہے ذرا آگے 

قدم اٹھا، یہ مقام آسماں سے دور نہیں

 کہے نہ راہ نما سے کہ چھوڑ دے مجھ کو 

یہ بات راہرو نکتہ داں سے دور نہیں