Actions

Raha Na Halqa-E-Sufi mein Soz-E-Mushtaqi

From IQBAL

Revision as of 08:55, 27 May 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<center> '''رہا نہ حلقہ صوفی میں سوز مشتاقی''' رہا نہ حلقہ صوفی میں سوز مشتاقی فسانہ ہائے کرامات رہ گئ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

رہا نہ حلقہ صوفی میں سوز مشتاقی

رہا نہ حلقہ صوفی میں سوز مشتاقی 

فسانہ ہائے کرامات رہ گئے باقی

خراب کوشک سلطان و خانقاہ فقیر 

فغاں کہ تخت و مصلی کمال زراقی

کرے گی داور محشر کو شرمسار اک روز 

کتاب صوفی و ملا کی سادہ اوراقی

نہ چینی و عربی وہ، نہ رومی و شامی 

سما سکا نہ دو عالم میں مرد آفاقی

مے شبانہ کی مستی تو ہو چکی، لیکن 

کھٹک رہا ہے دلوں میں کرشمہ ساقی

چمن میں تلخ نوائی مری گوارا کر 

کہ زہر بھی کبھی کرتا ہے کار تریاقی

عزیز تر ہے متاع امیر و سلطاں سے 

وہ شعر جس میں ہو بجلی کا سوز و براقی