Actions

Difference between revisions of "Punjab Ke Dehqan Se"

From IQBAL

(Created page with "<Center> '''پنچاب کے دہقان سے''' بتا کیا تری زندگی کا ہے راز ہزاروں برس سے ہے تو خاک باز اسی خاک میں دب...")
 
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
(One intermediate revision by one other user not shown)
(No difference)

Latest revision as of 01:07, 20 July 2018

پنچاب کے دہقان سے

بتا کیا تری زندگی کا ہے راز ہزاروں برس سے ہے تو خاک باز

اسی خاک میں دب گئی تیری آگ سحر کی اذاں ہوگئی، اب تو جاگ!

زمیں میں ہے گو خاکیوں کی برات نہیں اس اندھیرے میں آب حیات

زمانے میں جھوٹا ہے اس کا نگیں جو اپنی خودی کو پرکھتا نہیں

بتان شعوب و قبائل کو توڑ رسوم کہن کے سلاسل کو توڑ

یہی دین محکم، یہی فتح باب کہ دنیا میں توحید ہو بے حجاب

بخاک بدن دانہء دل فشاں کہ ایں دانہ داردز حاصل نشاں