Difference between revisions of "Naseehat"
From IQBAL
(Created page with "<center> '''نصیحت''' بچہء شاہیں سے کہتا تھا عقاب سالخورد اے تیرے شہپر پہ آساں رفعت چرخ بریں ہے شباب ا...") |
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid) (Tag: Rollback) |
(One intermediate revision by one other user not shown) | |
(No difference)
|
Latest revision as of 01:07, 20 July 2018
نصیحت
بچہء شاہیں سے کہتا تھا عقاب سالخورد
اے تیرے شہپر پہ آساں رفعت چرخ بریں
ہے شباب اپنے لہو کی آگ میں جلنے کا نام سخت کوشی سے ہے تلخ زندگانی انگبیں
جو کبوتر پر جھپٹنے میں مزا ہے اے پسر!
وہ مزا شاید کبوتر کے لہو میں بھی نہیں