Actions

Khushal Khan Ki Wasiyat

From IQBAL

Revision as of 08:54, 4 June 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''خوشحال خاں کی وصیت''' قبائل ہوں ملت کی وحدت میں گم کہ ہو نام افغانیوں کا بلند محبت مجھے ان...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

خوشحال خاں کی وصیت

قبائل ہوں ملت کی وحدت میں گم کہ ہو نام افغانیوں کا بلند

محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مغل سے کسی طرح کمتر نہیں قہستاں کا یہ بچہء ارجمند

کہوں تجھ سے اے ہم نشیں دل کی بات وہ مدفن ہے خوشحال خاں کو پسند

اڑا کر نہ لائے جہاں باد کوہ مغل شہسواروں کی گرد سمند!