Actions

Kamal E Tark Nahin Aab o Gil se Mehjori

From IQBAL

Revision as of 11:37, 26 May 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''کمال ترک نہیں آب و گل سے مہجوری''' کمال ترک نہیں آب و گل سے مہجوری کمال ترک ہے تسخیر خاکی و...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

کمال ترک نہیں آب و گل سے مہجوری

کمال ترک نہیں آب و گل سے مہجوری

کمال ترک ہے تسخیر خاکی و نوری

میں ایسے فقر سے اے اہل حلقہ باز آیا 
تمھارا فقر ہے بے دولتی و رنجوری
نہ فقر کے لیے موزوں، نہ سلطنت کے لیے 
وہ قوم جس نے گنوایا متاع تیموری
سنے نہ ساقی مہ وش تو اور بھی اچھا 
عیار گرمی صحبت ہے حرف معذوری
 حکیم و عارف و صوفی، تمام مست ظہور 
کسے خبر کہ تجلی ہے عین مستوری
وہ ملتفت ہوں تو کنج قفس بھی آزادی 
نہ ہوں تو صحن چمن بھی مقام مجبوری
برا نہ مان، ذرا آزما کے دیکھ اسے 

فرنگ دل کی خرابی، خرد کی معموری