Actions

Kamal-e-Josh-e-Junoon Main Raha Garam-e-Tawaf

From IQBAL

Revision as of 17:05, 27 May 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف ''' کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف خدا کا شکر، سلامت...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف

کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طواف خدا کا شکر، سلامت رہا حرم کا غلاف

یہ اتفاق مبارک ہو مومنوں کے لیے کہ یک زباں ہیں فقیہان شہر میرے خلاف

تڑپ رہا ہے فلاطوں میان غیب و حضور ازل سے اہل خرد کا مقام ہے اعراف

ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحب کشاف

سرور و سوز میں ناپائدار ہے، ورنہ م ے فرنگ کا تہ جرعہ بھی نہیں ناصاف