Actions

Judaii

From IQBAL

Revision as of 09:01, 4 June 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<center> '''جدائی''' سورج بنتا ہے تار زر سے دنیا کے لیے ردائے نوری عالم ہے خموش و مست گویا ہر شے کو نص...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

جدائی

سورج بنتا ہے تار زر سے 

دنیا کے لیے ردائے نوری

عالم ہے خموش و مست گویا 

ہر شے کو نصیب ہے حضوری

دریا، کہسار، چاند تارے 

کیا جانیں فراق و ناصبوری

شایاں ہے مجھے غم جدائی 

یہ خاک ہے محرم جدائی