Actions

Hai yaad mujhe nukta-e-salman-e-KHush-ahang

From IQBAL

Revision as of 16:37, 27 May 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ''' ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ دنیا نہیں مردان جفاکش ک...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ

ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ دنیا نہیں مردان جفاکش کے لیے تنگ

چیتے کا جگر چاہیے، شاہیں کا تجسس جی سکتے ہیں بے روشنی دانش و فرہنگ

کر بلبل و طاوس کی تقلید سے توبہ بلبل فقط آواز ہے، طاوس فقط رنگ!