Difference between revisions of "Haal-o-Maqam"
From IQBAL
(Created page with "<Center> '''حال ومقام''' دل زندہ و بیدار اگر ہو تو بتدریج بندے کو عطا کرتے ہیں چشم نگراں اور احوال و مق...") |
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid) (Tag: Rollback) |
(One intermediate revision by one other user not shown) | |
(No difference)
|
Latest revision as of 01:07, 20 July 2018
حال ومقام
دل زندہ و بیدار اگر ہو تو بتدریج بندے کو عطا کرتے ہیں چشم نگراں اور
احوال و مقامات پہ موقوف ہے سب کچھ ہر لحظہ ہے سالک کا زماں اور مکاں اور
الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکن ملا کی اذاں اور مجاہد کی اذاں اور
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور