Actions

Garam-e-Faghan Hai Jaras, Uth Ke Gya Qafla

From IQBAL

Revision as of 01:08, 20 July 2018 by Iqbal (talk | contribs) (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

گرم فغاں ہے جرس، اٹھ کہ گیا قافلہ


گرم فغاں ہے جرس، اٹھ کہ گیا قافلہ 

وائے وہ رہرو کہ ہے منتظر راحuلہ!

تیری طبیعت ہے اور، تیرا زمانہ ہے اور 

تیرے موافق نہیں خانقہی سلسلہ

دل ہو غلام خرد یا کہ امام خرد 

سالک رہ، ہوشیار! سخت ہے یہ مرحلہ

اس کی خودی ہے ابھی شام و سحر میں اسیر 

گردش دوراں کا ہے جس کی زباں پر گلہ

تیرے نفس سے ہوئی آتش گل تیز تر 

مرغ چمن! ہے یہی تیری نوا کا صلہ