Actions

Difference between revisions of "Faarishty Adam Ko Janaat Se Rukhsat Karty hain"

From IQBAL

(Created page with "<center> '''فرشتے آدم کو جنت سے رخصت کرتے ہیں''' عطا ہوئی ہے تجھے روزوشب کی بیتابی خبر نہیں کہ تو خاکی...")
 
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
(One intermediate revision by one other user not shown)
(No difference)

Latest revision as of 01:07, 20 July 2018

فرشتے آدم کو جنت سے رخصت کرتے ہیں

عطا ہوئی ہے تجھے روزوشب کی بیتابی 

خبر نہیں کہ تو خاکی ہے یا کہ سیمابی

سنا ہے، خاک سے تیری نمود ہے، لیکن 

تری سرشت میں ہے کوکبی و مہ تابی

جمال اپنا اگر خواب میں بھی تو دیکھے 

ہزار ہوش سے خوشتر تری شکر خوابی

گراں بہا ہے ترا گریہء سحر گاہی 

اسی سے ہے ترے نخل کہن کی شادابی

تری نوا سے ہے بے پردہ زندگی کا ضمیر 

کہ تیرے ساز کی فطرت نے کی ہے مضرابی