Actions

Difference between revisions of "Dhondh Raha Hai Farang Aysh-E-Jahan ka Dawam"

From IQBAL

(Created page with "<center> '''ڈھونڈ رہا ہے فرنگ عیش جہاں کا دوام''' ڈھونڈ رہا ہے فرنگ عیش جہاں کا دوام وائے تمنائے خام،...")
 
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
(One intermediate revision by one other user not shown)
(No difference)

Latest revision as of 01:08, 20 July 2018

ڈھونڈ رہا ہے فرنگ عیش جہاں کا دوام

ڈھونڈ رہا ہے فرنگ عیش جہاں کا دوام 

وائے تمنائے خام، وائے تمنائے خام!

پیر حرم نے کہا سن کے مری روئداد 

پختہ ہے تیری فغاں، اب نہ اسے دل میں تھام

تھا ارنی گو کلیم، میں ارنی گو نہیں 

اس کو تقاضا روا، مجھ پہ تقاضا حرام

گرچہ ہے افشائے راز، اہل نظر کی فغاں 

ہو نہیں سکتا کبھی شیوہ رندانہ عام

حلقہ صوفی میں ذکر، بے نم و بے سوز و ساز

میں بھی رہا تشنہ کام، تو بھی رہا تشنہ کام

عشق تری انتہا، عشق مری انتہا 

تو بھی ابھی ناتمام، میں بھی ابھی ناتمام

آہ کہ کھویا گیا تجھ سے فقیری کا راز 

ورنہ ہے مال فقیر سلطنت روم و شام