Actions

Baghi Mureed

From IQBAL

Revision as of 09:14, 4 June 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''باغی مرید''' ہم کو تو میسر نہیں مٹی کا دیا بھی گھر پیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن شہری ہو،...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

باغی مرید

ہم کو تو میسر نہیں مٹی کا دیا بھی گھر پیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن

شہری ہو، دہاتی ہو، مسلمان ہے سادہ مانند بتاں پجتے ہیں کعبے کے برہمن

نذرانہ نہیں، سود ہے پیران حرم کا ہر خرقہء سالوس کے اندر ہے مہاجن

میراث میں آئی ہے انھیں مسند ارشاد زاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن