Actions

Bachy ki dua

From IQBAL

Revision as of 10:08, 24 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "==بچے کی دعا== لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری<br> زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری<br> دور دنیا کا مرے...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

بچے کی دعا

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے

ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت

زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا

مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ ک