Azadi-e-Afkar
From IQBAL
آزادی افکار
جو دونی فطرت سے نہیں لائق پرواز اس مرغک بیچارہ کا انجام ہے افتاد
ہر سینہ نشیمن نہیں جبریل امیں کا ہر فکر نہیں طائر فردوس کا صےاد
اس قوم میں ہے شوخی اندیشہ خطرناک جس قوم کے افراد ہوں ہر بند سے آزاد
گو فکر خدا داد سے روشن ہے زمانہ آزادی افکار ہے ابلیس کی ایجاد