Actions

Asar Karay Na Karay Sun Tu ly Meri Faryaad

From IQBAL

Revision as of 01:07, 20 July 2018 by Iqbal (talk | contribs) (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

اثر کرے نہ کرے، سن تو لے مری فریاد

اثر کرے نہ کرے، سن تو لے مری فریاد نہیں ہے داد کا طالب یہ بندہء آزاد

یہ مشت خاک، یہ صرصر، یہ وسعت افلاک کرم ہے یا کہ ستم تیری لذت ایجاد!

ٹھہر سکا نہ ہوائے چمن میں خیمہء گل یہی ہے فصل بہاری، یہی ہے باد مراد؟

قصور وار، غریب الدیار ہوں لیکن ترا خرابہ فرشتے نہ کر سکے آباد

مری جفا طلبی کو دعائیں دیتا ہے وہ دشت سادہ، وہ تیرا جہان بے بنیاد

خطر پسند طبیعت کو ساز گار نہیں وہ گلستاں کہ جہاں گھات میں نہ ہو صیاد

مقام شوق ترے قدسیوں کے بس کا نہیں انھی کا کام ہے یہ جن کے حوصلے ہیں زیاد