Actions

Amin E Raaz Hai Mardan E Hur ki Darvaishi

From IQBAL

Revision as of 02:27, 26 May 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<center> '''امین راز ہے مردان حر کی درویشی''' امین راز ہے مردان حر کی درویشی کہ جبرئیل سے ہے اس کو نسبت...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

امین راز ہے مردان حر کی درویشی

امین راز ہے مردان حر کی درویشی کہ جبرئیل سے ہے اس کو نسبت خویشی

کسے خبر کہ سفینے ڈبو چکی کتنے فقیہ و صوفی و شاعر کی نا خوش اندیشی

نگاہ گرم کہ شیروں کے جس سے ہوش اڑ جائیں نہ آہ سرد کہ ہے گوسفندی و میشی

طبیب عشق نے دیکھا مجھے تو فرمایا ترا مرض ہے فقط آرزو کی بے نیشی

وہ شے کچھ اور ہے کہتے ہیں جان پاک جسے یہ رنگ و نم، یہ لہو، آب و ناں کی ہے بیشی