Actions

Alam E Aab O Khak O Bad,Sir E Ayan Hai Tu Ki Main

From IQBAL

Revision as of 02:15, 26 May 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''عالم آب و خاک و باد! سر عیاں ہے تو کہ میں ''' عالم آب و خاک و باد! سر عیاں ہے تو کہ میں وہ جو نظ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

عالم آب و خاک و باد! سر عیاں ہے تو کہ میں عالم آب و خاک و باد! سر عیاں ہے تو کہ میں وہ جو نظر سے ہے نہاں، اس کا جہاں ہے تو کہ میں

وہ شب درد و سوز و غم، کہتے ہیں زندگی جسے اس کی سحر ہے تو کہ میں، اس کی اذاں ہے تو کہ میں

کس کی نمود کے لیے شام و سحر ہیں گرم سیر شانہ روزگار پر بار گراں ہے تو کہ میں

تو کف خاک و بے بصر، میں کف خاک و خودنگر کشت وجود کے لیے آب رواں ہے تو کہ میں